Daily Taqat

کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کے پہلے مرحلہ کی افتتاحی تقریب

 

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کا پہلے کڈنی اینڈ لیور سینٹر قائم کیا گیا ہے، 20 ارب کی رقم سے گردوں اور جگر کے اسپتال کا پہلا فیز آپریشنل ہوگا، یہاں صرف پنجاب کے نہیں پورے پاکستان کے عوام کا علاج کیا جائے گا۔ اور اس انسٹی ٹیوٹ میں غریبوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر کا کریڈٹ نوازشریف کی قیادت کو جاتا ہے، دھرنوں نے پہلے ہی ملکی معیشت کو خسارہ میں رکھا   ہے، دھرنوں سے ملک میں امن قائم نہیں ہوگا، اگر عوام کو ان کا حق نہ دیاتو ایک خونی انقلاب آئے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »