Daily Taqat

گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال مئی میں مکمل ہوگا: وزیر مملکت مواصلات

کراچی :وزیرمملکت برائے مواصلات جنید چودھری نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال مئی میں مکمل ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنید انورچودھری کا کہناتھا کہ گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز جو رواں سال مئی میں مکمل ہوگااس کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جبکہ گرین لائن منصوبے کا دوسرا فیز دسمبر میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گر ین لائن بس منصوبے سے 4 لاکھ افراد مستفید ہوا کریں گے اورافتتاح کے وقت 21 میں سے 14 بس سٹیشن مکمل ہوچکے ہوں گے لیکن سرجانی ٹاون میں بسوں کے لئے سندھ حکومت نے تاحال جگہ فراہم نہیں کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »