فرسٹ پاکستان ترسیل رقوم کا اجلاس ,مختلف ممالک کی کمپنیوں کی شرکت

دبئی : گزشتہ دنوں میں فرسٹ پاکستان ترسیل رقوم کا ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان سے الائیڈ بینک لمیٹڈ ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک کے علاوہ جی سی سی ممالک کے بینکوں اور منی ایکسچینج کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا انعقاد سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں لوگوں کو قانونی طریقہ سے رقوم اپنے ملک منتقل کرنے کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔اس مو قع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر RD،BP عرفان علی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو مضبو ط کرنے کیلئے بیرون ملک سے رقوم کی ترسیل میں اضافہ ضروری ہے۔ ملک کی اقتصادی ترقی اسی صورت ممکن ہے کہ بیرون ملک سے لوگ اپنی رقوم صرف اور صرف بینکوں کے ذریعے اپنے ملک بھجوائیں جس سے ملک کو اورانہیں بھی فائدہ پہنچے گا۔اجلاس کے دوران کھلی بات چیت کا موقع بھی دیا گیا جس میں شرکاءنے مختلف موضوعات پر گفت شنید کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.