پی ٹی آئی کے قافلہ پر فائرنگ یا علی موسیٰ کی گاڑی کو تحریک انصاف والوں کی ٹکر

پتوکی : میں عمران خان کے قافلے پر علی موسیٰ گیلانی کے محافظوں نے فائرنگ کی یا موسیٰ گیلانی کی گاڑی کو تحریک انصاف والوں نے ٹکر ماری، حقائق جاننے کےلیے آر پی او شیخوپورہ نے انکوائری شروع کردی ہے۔

عمران خان کے قافلے پر علی موسیٰ گیلانی کےمحافظوں کی فائرنگ  یا علی موسیٰ گیلانی کی گاڑی کو تحریک انصاف والوں کی ٹکر؟ حقائق جاننے کے لیے آر پی او شیخوپورہ نے انکوائری شروع کردی ۔

آر پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی، پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ گیلانی کے محافظوں نے قافلے پر فائرنگ کی ہے ۔

پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.