Daily Taqat

کراچی، ہنگامہ آرائی میں فائرنگ کا الزام، 2 اہلکار گرفتار

کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی کے دوران ہوائی فائرنگ کے الزام میں دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد ندیم اور محمد عارف کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں اہلکاروں نے مجموعی طور پر 35 راؤنڈز فائر کیے، دونوں اہلکار پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

یاد رہے کہ کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان جلسہ کرنے کے حوالے سے جھگڑا ہوا تھا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »