Latest news

پشاور : 2 فریقین آپس میں الجھ پڑے، فائرنگ سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پشاور :  شامی روڈ پر 2 فریقوں کے درمیان مرغی کی قیمت کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔

اس دوران ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے 2 افراد زاہد علی اور عبدالقیوم جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد عدنان اور نعمان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.