لاہورمیں آتشزدگی کا واقعہ،4افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور کے علاقے واپڈا ٹاﺅن میں ایک رہائشی گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ لاہور کے علاقے واپڈا ٹاﺅن میں جے بلاک میں ایک گھرکے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگی  جس سے میاں بیوی سمیت دوبچے جان کی بازی ہار گئے ۔رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات نہیں پتا چل سکی البتہ پولیس اس معاملے کو مشکوک قرار دے رہی اور مختلف پہلوﺅں سے اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ آگ میں جھلس کر موت کی وادی میں جانے والے افراد کی شناخت شوہر سرفراز ،بیوی صبا،بیٹی آمنہ اور بیٹا شیرو کے ناموں سے ہوئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.