Latest news

پوری دنیا بھارتی جبر کیخلاف یک زبان ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کا مطالبہ مظلوموں کیلئے باعث حوصلہ ہے، اعلامیہ وزیراعظم کی کاوشوں، کشمیر کاز سے وابستگی کا ثبوت ہے، پوری دنیا بھارتی جبر کیخلاف یک زبان ہے، بھارتی غرور و تکبر خاک میں مل رہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.