[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

تحریک لبیک کی 4جنوری کو ختم نبوت مارچ کیلئے تیاریاں

[mashshare]

تحریک لبیک کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی زیر قیادت داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک 4 جنوری کو تاجدار ختم نبوت مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور مشائخ، علماءاور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی امیر ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی کی زیر صدارت گزشتہ روز اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر سے قافلوں کی تیاری پر غور کیاگیا۔ اسلام آباد سے قافلہ مفتی وقار احمد مدنی، ٹیکسلا واہ کینٹ سے مفتی محمد عارف، چکوال سے پیر سید لقمان شاہ اور مفتی عامر جاوید، گوجر خان سے خلیفہ صوفی ضمیر اور طالب حسین، گجرات سے علاقہ عبدالرشید اویسی اور علامہ عدیل مجید، لالہ موسیٰ سے علامہ عبدالقیوم جلالی، منڈی بہاﺅالدین سے علامہ اکرم جلالی اور مولانا ثاقب عمران جبکہ ہری پور سے مولانا بابر علی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوگا۔دوسری جانب پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام 5جنوری کو راولپنڈی سے کراچی تک تحفظ ختم نبوت ٹرین مارچ کیا جائے گا جس کی قیادت ثروت اعجاز قادری کریں گے۔ مارچ صبح ساڑھے سات بجے بذریعہ تیز گام راولپنڈی سے روانہ ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.