راﺅانوارکو ڈھونڈنا پولیس کا کام ہے:وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ راﺅانوار کہاں ہیں؟ ان کو ڈھونڈنا پولیس کا کام ہے ،اگر ان کے پاس کوئی راز ہیں تو وہ بتا دیں اس میں پریشانی والی کیابات ہے ۔ نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راو انوارپولیس کو مطلوب ہیں ،جبکہ سابق ایس ایس پی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش بھی کرچکے ہیں ۔دوسری جانب راﺅ انوار پولیس کے سامنے پیش ہونے کی بجائےاپنا وکیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،گزشتہ روز نامعلوم مقام سے میڈیا سے گفتگومیں راوانوار کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے کا سلسلہ نہ رکا تو پولیس پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا دوں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.