Daily Taqat

این اے 243 کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ کراچی میں این اے 243 کے امیدواروں کی حتمی فہرست کا فارم 33 جاری کردیا گیا۔ حلقے میں گیارہ جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بلے، پیپلزپارٹی کی امیدوار شہلا رضا کو تیر اور ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی پتنگ کے نشان پر میدان میں ہیں۔ ایم کیوایم کے کورنگ امیدوارخواجہ اظہار آزاد حیثیت میں موجود ہیں، اور انہیں چارپائی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ آزاد امیدوار ایاز موتی والا، کامران خان بھی مدمقابل ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے 242 میں آزاد امیدوار پیر عمرالدین کو مکان کا انتخابی نشان مل گیا۔ این اے 244 میں آزاد امیدوار امجد علی آصف کو جیب کا نشان دیا گیا ہے۔ آزاد امیدوار شوکت کو بادشاہ، محمد زبیر خان کو جھاڑو کا نشان الاٹ الاٹ ہوا ہے۔ این اے 245 سے آزاد امیدوار بینگن کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑینگے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »