Daily Taqat

شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ایک اور درخواست دائر

صدر ن لیگ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ایک اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ جس میں نیب کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب کو حراست میں رکھنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

56 کمپنیز سکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے۔ جس کے خلاف عدالت میں ایک اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے جس قانون کے تحت شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے، وہ ختم ہو چکا۔ معزز عدالت شہباز شریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے۔

یاد رہے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ سکیم میں غیر قانونی ٹھیکوں، خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کیسز میں تحقیقات جاری ہیں جس کیلئے وہ ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »