شدیددھند: گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ کرگئے

کشمور: شدیددھند کےباعث گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ ہو گئے۔

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن ٹرپ کرنے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق یونٹ 5 سے 15 تک کے یونٹوں سے بجلی کی پیداوار معطل ہوگئی ہے جس سے جعفر آباد، نصیرآباد، صحبت پور، بولان، راجن پور اور رحیم یار خان کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاور اسٹیشن ٹرپ پونے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں کشمور، کندکوٹ، تنگوانی، جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانہ شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.