Daily Taqat

وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید کے دورحکومت میں فیصل آباد نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےلاہور فیصل آباد نئی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی 100 دنوں میں 10 نئی مسافر ٹرینیں اور 3 نئی مال گاڑیاں چلائیں گے۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور فیصل آباد نان سٹاپ ٹرین کی افتتاحی تقریب کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ غریب مسافروں کے لئے نت نئی ٹرینیں چلاتے رہیں گے،اور موجودہ ٹرینیں کی حالت بھی بہتر بنائیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے قلی پرانا یونیفارم سرخ کرتہ اور پگڑی پہن سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ کریں گے، اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ پہلے ٹکٹ لینے والے کو سستی اور جو دیر سے ٹکٹ خریدے گا اسے مہنگی فروخت کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ ترقی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ تارکین وطن سے کہیں گے کہ وہ دھند میں ٹرینیں مقررہ رفتار سے چلانے کے لیے خصوصی آلات ریلوے کو گفٹ کریں۔اس موقع پر انہوں نے قلیوں کی پرانی یونیفارم بحال کرنے کا بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے قلی پرانا یونیفارم سرخ کرتہ اور پگڑی پہن سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یونیفارم تبدیل کرکے سبز اور پیلا کر دیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »