Daily Taqat

اپوزیشن کی برداشت کا یہ عالم ہے کہ جگتیں شروع کردیتے ہیں، شفقت محمود

اسلام آباد :   وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  خورشید شاہ نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کی بات نہیں کی، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا  کہا تھا،   کل وزیر اعظم عمران خان نے 22 کروڑ عوام کے سامنے حکومتی موقف پیش کیا، ہمیں تو قانون ہاتھ میں لینے والوں کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے،  پہلی بار کسی وزیر اعظم نے ایسے معاملے پر اسٹینڈ لیا، وزیر اعظم کی تعریف کرنے کی بجائے آپ ان پر تنقید کررہے ہیں،  انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یعقین رکھتے ہیں،  چھوٹے چھوٹے سیاسی فائدوں کیلئے بڑے مقصد کو قربان کیا جارہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »