Latest news

مقبوضہ کشمیر میں آج دہشتگردی پر بھارت پاکستان پر انگلی اٹھا سکتا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت آج مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج کو طاقت سے روکنے کی کوشش کرے گا جس دوران خون خرابے کا خدشہ ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان پر انگلیاں اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں عوام کو اشیائے خورونوش اور دواؤں تک رسائی نہیں، دنیا کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا، دنیا اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔

وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا جھوٹا ناٹک رچانا چاہتا ہے اس لئے بھارتی میڈیا 100 کے لگ بھگ دہشت گرد داخل ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.