Latest news

وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے ریلوے میں 500 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کردیا

کراچی : وزیر ریلوے  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے، جو تقریر فضل الرحمان نے چوک میں کرنی تھی، وہی بات عمران خان نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے سامنے کی۔ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، سب طے ہے، پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے، مولانا لانگ مارچ کرنے نکلیں گے تو ڈینگی سے سامنا کرنا پڑے گا،  انہوں نے کہا ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ چور ہے، پتا اس وقت چلتا ہے جب اقتدار میں آتا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے میں 500 پولیس اہلکار بھرتی کر رہے ہیں، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے میں 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے،   ایم ایل ون میں تاخیر کی وجوہات کو بہت جلد دور کریں گے،عمران خان کو کہا ہے اگلا الیکشن ایم ایل ون پر لڑنا ہے، ایم ایل ون غریب آبادی سے گزر رہی ہے، جہاز کی تمام پروازیں منسوخ ہو جاتی ہیں مگر فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم مسافر لیکر جا رہے ہیں، ایم ایل ون کے آنے سے سگنل سسٹم بہتر ہوگا، نئے پل اور کراسنگ بنیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.