اہم خبرِیں

وفاقی وزیر ریلوے کا اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر شدید رنج و دکھ کا اظہار

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے، لگتا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر یا کانٹا بدلنے والے کی غلطی سے یہ سانحہ رونما ہوا۔حادثے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 8 سے 9 مسافروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

چیئرمین ریلوے سکندر سلطان راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکبر ایکسپریس کا مال گاڑی سے ٹکرانا ریلوے سسٹم کی ناکامی ہے۔واضح رہے کہ آج علی الصبح رحیم یار خان کے قریب لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

 

 

 

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.