[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

بدعنوانی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیراطلاعات

[mashshare]

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عبدالعلیم خان کی گرفتاری کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور عمران خان نے 22 سال کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کو این آر او مل جائے یہ ناممکن ہے اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کسی سے ڈیل ہوگی نہ ڈھیل دی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ بدعنوانی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جبکہ ارکان نے پی اے سی میں شہباز شریف کے کردار پر شدید اظہار تشویش کیا۔ شہباز شریف نے پی اے سی میں نیب کے لوگوں کو طلب کرکے دباؤ ڈالا اور پی اے سی کو کرپشن کے خلاف بطور ڈھال استعمال کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کو اسی ڈھال کے لیے پی اے سی میں آنے کا کہا جارہا ہے جب کہ علیم خان نے نیب کی گرفتاری کے فوراً بعد عہدے سے استعفیٰ دیا۔ استعفیٰ پی ٹی آئی، دیگر جماعتوں کے کلچر میں فرق ثابت کرتا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ علیم خان نے استعفیٰ دے کر شاندار روایت کا آغاز کیا اور انہوں معلوم ہےعہدے کا استعمال کیے بغیر نیب مقدمات کا سامنا کرنا ہے۔ شہباز شریف کی سوچ بھی علیم خان کی طرح ہونی چاہیے۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار احتساب ملک کی ضرورت ہے اور غیر جانبدار احتساب کے سلسلے میں عدالتوں کے پیچھے کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں لگنا چاہیے کہ توازن قائم کیا جارہا ہے جبکہ احتساب میں شفافیت اور میرٹ نظر آنا چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.