وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈارپراداکارہ دیبا سے جائیداد خریدینے کاانکشاف

اسلام آباد :  وفاقی وزیر داخلہ اسحاق ڈار کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی کی معروف اداکارہ دیبا سے جائیداد خریدی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران ایل ڈی اے کے افسر مرزا فیض الرحمان احتساب عدالت میں بطور گواہ پیش ہوئے اورزمین منتقلی کی دستاویزپیش کردیں۔ انہوں نے عدالت کو اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا اور کہا کہ اسحاق ڈار نے 1988 میں ماضی کی لالی ووڈ ادکارہ دیبا سے لاہور میں جائیداد خریدی ، کاغذات میں اداکارہ کا اصل نام راحیلہ خانم درج ہے۔ گواہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے دیبا سے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں پلاٹ نمبر 7 خریدا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.