وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا کسی کو حکومت گرانے کی ناکم سازش نہیں کرنے دیں گے

نارووال :وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والے سیاسی رہنما پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں، خادم حسین رضوی ،طاہر القا دری اور آصف علی زرداری اکھٹےہو کے بھی حکومت ختم نہیں کرسکتے۔ان کامزید کہنا تھا کہ کوئی مسلمان ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے وہ دین اسلام سے خارج ہے۔
پولی ٹیکنیکل کالج نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی، معیشت اور امن کے ساتھ ساتھ تعلیم پر اپنی کافی توجہ مرکوز کی کیونکہ ترقی کا دارومدار تعلیمی صلاحیتوں پر ہے۔احسن اقبال کہنا تھا کہ آج مسلمان اس لئے مار کھارہے ہیں کیونکہ کہ ہم میں اتحاد نہیں ، ہمارے پاس فتوے دینے والے بہت ہیں لیکن کوئی قوم کو یہ نہیں بتاتا کہ ہم پیچھے کیوں ہیں ، بغداد دنیا میں طاقت ور تھا لیکن فتووں کی وجہ سے مسلمانوں کا اقتدار ختم ہوگیا، مسلک کی بنیاد پر فساد شروع ہوجائیں تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔انہوں  کہا سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اور کسی کو حکومت گرانے کی ناکام سازش نہیں کرنے دیں گے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.