وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اجلاس اب کل شام کو ہوگا۔

پاکستان سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ملاقات کی اور ٹرمپ کے بیان کا جواب دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کو15 سال میں 33ارب ڈالرز سے زیادہ امداد دے کر امریکا نے بے وقوفی کی،امداد کے بدلے پاکستان نے امریکا کو جھوٹ اور دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان ، امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا رہا ہے، وہ ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، جن کاہم افغانستان میں ان کی ’نہ ہونے کے برابر‘مدد سے تعاقب کر رہے ہیںاور ’اب ایسا نہیں چلے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.