Latest news

مودی سرکار کو 70 کروڑ ہندوستانیوں کیلئے بیت الخلاء کا مشن شروع کرنا چاہیے، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی : صوبائی وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ڈیئر ہندوستانیوں !آپ کو خلا کی نہیں ، بیت الخلا کی ضرورت ہے ۔ بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ خلائی مخلوق نے مودی اور ٹوائلٹ سے محروم 70 فیصد سے زائد ہندوستانیوں کو پیغام بھیجا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیئر ہندوستانیوں ..آپ کو خلا کی نہیں بلکہ بیت الخلا کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خلائی مشن کی ناکامی کے بعد مودی سرکار70 کروڑ سے زائد ہندوستانیوں کو ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بیت الخلائی مشن شروع کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.