Daily Taqat

فوادحسن فواد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ فواد حسن فواد کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں 5 جولائی 2018 کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔فواد حسن فواد سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ڈائریکٹر جنرل تھے اور گریڈ 22 کے افسر ہیں جو اس وقت نیب کی تحویل میں ہیں۔یاد رہے کہ فواد حسن فواد پرالزام ہے کہ عام شہریوں نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ میں درخواستیں دیں اور انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »