Daily Taqat

مریم نواز کمپنی میں عوام کا فیصلہ ماننے کی ہمت ہی نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز کو اسی دن استعفی دے دینا چاہیے تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت لائیو نہ ہونے پر افسوس ہے اس طرح کے مقدمات کی سماعت لائیو ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صبح سے مریم نواز کمپنی پریس کانفرنس کررہی ہے، ان میں ہمت ہی نہیں کہ عوام کا فیصلہ مانے کیوں کہ یہ لوگ کبھی دھاندلی کے بغیر آئے ہی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز کو اسی دن استعفی دے دینا چاہیے تھا، حمزہ شہباز کو اتنی شرم نہیں اور الٹا انہوں ںے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حلف اٹھا لیا، تین ماہ سے پنجاب میں کوئی وزیر اعلی موجود نہیں جس سے پنجاب کی معیشت کو نقصان ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ لوگ انتخابات کی طرف آئیں لیکن آپ لوگ سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کر رہے ہیں، آگے بڑھنے کا واحد حل عوام کے فیصلے پر عمل کریں جو انتخابات سے ہی ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »