Daily Taqat

فواد چوہدری کو اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کرنی چاہیے، ترجمان آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کریں۔ سابق صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔

آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا کہ عمران خاں صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ترجمان عامر فدا پراچا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »