Latest news

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد :  وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کےلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ درخواست میں فوادچودھری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سمیع اللہ ابراہیم نامی شہری نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے دائر درخواست میں وفاقی وزیر پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.