فواد چوہدری نے (جیو جنگ گروپ) کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

اسلام آباد :  ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کی تردید ذرا منفرد انداز میں جنگ جیو گروپ کو طنز کا نشانہ بنا کر کی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر عمران خان کی شادی کی خبر پر رد عمل میں کہا کہ پرانے زمانے میں گاؤں میں نائیوں کی بیویاں مشہور ہوتی تھیں کہ لوگوں کی شادیوں اور افیئرزکی افواہیں گرم رکھتی تھیں، آج کل اس گروپ (جیو جنگ گروپ) نےٹھیکہ سنبھال ر کھا ہے۔
فواد چوہدری نے عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے سینئر صحافی عمر چیمہ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صرف چند ماہ پہلے عمر چیمہ کو پشاورکی عدالت نے جھوٹی خبروں پر 10 لاکھ جرمانہ کیا تھا، لگتا ہے یہ جرمانہ کافی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی عمر چیمہ نے دی نیوز میں اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں اپنی پیرنی کے ساتھ شادی کی ، ان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.