Daily Taqat

غیرت کے نام پر ایک اور قتل، باپ بیٹی اور داماد کا قاتل نکلا

صوابی : غیرت کے نام پر ایک اور قتل  کا اسکینڈل سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق  پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے والد نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی اور اس کے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔دہرے قتل کی واردات کو مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔صوابی کے علاقے پابینی میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی اور اس کے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔مقتول جوڑے کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ نے پسندکی شادی کی تھی، جس پر مقتولہ کے والد اور بھائی ناخوش تھے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ قاتلوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مار رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »