قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی فاٹا کا بل جمع نہیں کیا گیا

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی فاٹا اصلاحات بل شامل نہیں کیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔

اسپیکر نے کل کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اورفاٹا جرگے کےدرمیان مذاکرات بے نتیجہ ہونے کے سبب بل کو ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایاگیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت فاٹا سپریم کونسل جرگے سے بات چیت پر آج اسپیکر اور اپوزیشن رہنمائوں کو آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بدھ کے روز بھی فا ٹا اصلا حات بل پیش نہ کئے جانے پر اپوزیشن جما عتوں نے ایوان سے واک آ وٹ کیا تھا ۔ اپوزیشن کی جانب سے واک آوٹ کا یہ مسلسل آٹھواں دن تھا۔

اپو زیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک فا ٹا اصلاحات کا بل نہیں آئےگا اس وقت تک ہم ہا وس میں نہیں بیٹھیں گے، ا س سے بہتر ہے کہ ہم باہر بیٹھ کر کو ئی ڈسکشن کر لیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.