فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنایاجائے

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کہتے ہیں کہ فاٹاکے انضمام کا معاملہ رکنے والا نہیں ، فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنا یاجائے، ، نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ فاٹا کے نوجوان تنہا نہیں رہنا چاہتے وہ خیبر پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں،فاٹا کے نوجوان جب بھی جدوجہد کریں گے ہم ان کے ساتھ ہوں گے،اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں رہے،معلوم نہیں حکومت کیوں مولانا فضل الرحمن کی بات مان رہی ہے،اگر حکومت نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو فاٹا کے انضمام کا کریڈٹ کل کوئی اور لے لے گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.