Daily Taqat

فاٹا اصلاحات فاٹا کے عوام کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات فاٹا کے عوام کی ضرورت ہے، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے پاکستان کے تمام ادارے پرعزم ہیں۔

قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کچھ فیصلے کئے گئے ہیں جن پر عمل درآمد کے لیے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہو گیا ہے اور فاٹا میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا گیا ہے اور ایجنسی ڈیولپمنٹ فنڈ کو ختم کر دیا گیا ہے، 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے فاٹا کو دیے جائیں گے تاکہ وہاں بھی دیگر صوبوں جیسی ترقی ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا اصلاحات فاٹاکے عوام کی ضرورت اور سب کی خواہش ہے لیکن چاہتے ہیں تمام جماعتیں متحد ہو کر فاٹا اصلاحات کو مکمل کریں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »