فاٹاکامعاملہ شائستگی سے حل کرناچاہتے ہیں،فضل الرحمان

جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فاٹاکامعاملہ شائستگی سے حل کرناچاہتے ہیں جبکہ ہم نے وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ کو بھی اپنے تحفظا ت سے آگاہ کردیا ہے ۔ فضل الرحما ن کا کہناتھا کہ فاٹاکامعاملہ قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے نکالنے پرہنگامہ ہوا، سپیکرکوکیاجلدی تھی جوانہوں نے ووٹنگ کی بات کی؟ اور وزیراعظم نے یقین دلایاکہ فاٹاکامعاملہ روک دیاہے اور رواج ایکٹ پر بھی کارروائی معطل رہے گی جبکہ ہم بھی اس معاملے کا شائستگی سے حل کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فاٹا معاملے پروزیراعظم اورعبدالقادربلوچ نے ملاقات کی، ہم نے دباؤ نہیں ڈالاتھا یہ ملاقات عبدالقادر بلوچ نے خود کی جبکہ عبدالقادربلوچ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.