مزید امتحانات بھی نہیں ہوں گے فاست باولر وقار یونس

لاہور : پاکستان کے  سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس کی بیٹی نے ایسا ’کارنامہ‘ سرانجام دیاہے جس سے انہوں نے ناصرف اپنے والدین بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔وقار یونس نےاپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا  پیغام  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں  نے اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بننے پر تو مبارکباد دی ہے مگر دلچسپ انداز میں اس بات پر بھی مبارکباد دینا نہ بھولو گا کہ اب انہیں کوئی امتحان نہیں دینا پڑے گا۔
وقار یونس نے اپنے پیغام میں لکھا ”سخت محنت کا ہمیشہ پھل میٹھا ہاتا  ہے اورتم نے کر دکھایا ، ہمیں ایک فیملی کی حیثیت سے تم پر فخر ہے۔ تمہارا عزم، خود کو وقف کر دینا اور ثابت قدمی نے یہ ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ تمہیں بہت مبارک ہو کیونکہ اب مزید امتحانات بھی نہیں ہوں گے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.