Daily Taqat

  پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر کی فاروق ستار سے ملاقات

کراچی :  پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر نے فاروق ستار سے ملاقات کی جس میں نظریاتی اور سیاسی اختلافات چھوڑ کر عوامی مسائل پر مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں میئر کراچی کی کارکردگی پر فاروق ستار کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے پارٹی قیادت کو ملاقات سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ فاروق ستار جلد پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ڈاکٹر صغیر احمد نے بتایا کہ فاروق ستار سے پاکستان کوارٹرز والے مسئلے پر بات ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »