Daily Taqat

عمران خان کی حد سے زیادہ خود اعتمادی کے سبب اقدامات گلے پڑ رہے ہیں، فاروق ستار

ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اپنے گھوڑے کو قابو کریں گھوڑا بگڑ گیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستارکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گھوڑے کو قابو کریں گھوڑا بگڑ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گھوڑے نےاپنے ہی سوار کو اچھال دیا تو سوار پر گھوڑا سوار ہوگا۔فاروق ستارنے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، ان کی حد سے زیادہ خود اعتمادی کے سبب اقدامات گلے پڑ رہے ہیں۔حکومت نے گیس، تیل، بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہےجبکہ غریب لوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے۔فاروق ستار نے کہا کہ معیشت کی بحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکےگا۔میں وزیر اعظم عمران خان سے ملوں گا،انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے۔ایم کیو ایم ضمنی نشستوں پر بھی ہار گئی،عامر خان اورکنور نوید میری بات مانتے تو ایسا نہیں ہوتا۔ اے پی سی کے احتجاج میں مجھے روکا گیا تھا جبکہ کنور نوید نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ احتجاج میں نہ جاکر غلطی کی ہے، ہم بھی احتجاج میں جاتے تو اپنی نشست جیت جاتے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ کنور نوید نے تسلیم کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہمیں ہرایا گیاہے،تاہم کہہ دینے سے کوئی رہنما نہیں بن جاتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »