ٹیکسوں کانظام منصفانہ ہوناچاہیے وڈیروں کی کروڑوں کی پراپرٹی پرٹیکس ہوناچاہیئے

حیدر آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں وزیر اعلی سندھ ہماری جماعت کا ہوگا جبکہ 2023میں ہماری پارٹی کا وزیر اعظم ہوگا۔حیدر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارنے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالم اسلام کےخلاف سازش کی ٹرمپ نے پا لیسی واپس نہ لی توامریکامیں بھی احتجاج کیا جائے گا حکومت اس مسئلے کودنیاکے ہرفورم پراٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کانظام منصفانہ ہوناچاہیے وڈیروں کی کروڑوں کی پراپرٹی پرٹیکس ہوناچاہیئے،بڑے شہروں سے ٹیکس وصول کیاجاتا ہے ۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ ہم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے صوبے کو پاکستان کا سب سے خو شحال صوبہ بنائیں گے۔سربراہ ایم کیوایم پاکستان کہتے ہیں کہ حیدرآبادمیں یونیورسٹی کا قیام جلد ہوگا وزیراعظم رواں ماہ یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.