Daily Taqat

فاروق ستار اور عامر خان سینیٹ امیدواروں کے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

ایم کیوایم میں اختلافات برقرار ہےں ،دونوں گروپ سینیٹ امیدواروں کے الگ الگ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے،ترجمان سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق فاروق ستارنے 6 امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اور وہ 9بجے کے بعدصوبائی الیکشن کمیشن روانہ ہوں گے۔ترجمان کا کہناتھا کہ فاروق ستار کا بہادرآباد کے گروپ سے رابطہ ہوگیا اور دونوں دھڑے صبح الیکشن کمیشن کے دفتر میں ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی، رابطہ کمیٹی کسی صورت کامران ٹیسوری کو سینیٹربنانے کےلئے تیار نہیں جبکہ فاروق ستار بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔
گزشتہ روز بھی پارٹی میں دو مختلف رائے سامنے آنے کے بعد فاروق ستار نے بی آئی بی کالونی میں ورکرز کنونشن کا اجلاس بلالیا تھا جبکہ رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں ہی اجلاس کیا، بعد ازاں عامر خان سمیت پوری رابطہ کمیٹی بی آئی بی کالونی آئی لیکن کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد بھی فاروق ستار کو منانے میں ناکام رہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سینیٹ کےلئے جن ناموں کو فائنل کیا ہے ان میں کامران ٹیسوری، انصار نقوی ، فرحان چشتی ، نگہت مرزا، خواجہ سہیل منصور اور احمد چنائے شامل ہیں جبکہ فاروق ستار نے سینیٹ امیدواروں کو کاغذات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے،وہ آج 9بجے کے بعدصوبائی الیکشن کمیشن روانہ ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »