معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے والے مشہور اداکار احمد رضوی کوہم سے بچھڑے 2 سال بیت گئے

مزاحیہ ڈراما سیریل الف نون کے خالق، پاکستان کے معروف اداکار کمال احمد رضوی کو بچھڑے آج دو سال ہوگئے۔

کمال احمد رضوی وہ نام ہے جس نے اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی ان برائیوں سے پردہ اٹھایا، جنہیں اب برائی ہی نہیں سمجھا جاتا

ان کی سپر ہٹ تخلیق الف نون، یوں تو ایک مزاحیہ سیریل تھی لیکن ہر قسط میں الن اور ننھا ہلکے پھلکے انداز میں اہل فکر کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور بھی کردیتے تھے۔

انہوں نے مسٹر شیطان،کھویا ہوا آدمی سمیت دیگر سیریلز میں بھی اداکاری سے اپنے لاکھوں مداح بنائے۔

سب کو ہنسانے اور معاشرے کی اصلاح کے لیے کام کرنے والا الن علالت کے باعث 17 دسمبر 2015 کوسب کو افسردہ کرکے جہان فانی سے کوچ کرگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.