Daily Taqat

جھوٹے الزامات لگانا خان صاحب کی عادت ہے : وزيراعلی پنجاب

وزيراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ جھوٹے الزامات لگانا خان صاحب کی عادت ہے، دیگر جماعتوں نے پانچ سال کیا کیا؟ ایک شخص پانچ سال دھرنے دیتا رہا، جنہوں نے کراچی کو کرچی بنا دیا وہ بتائیں انہوں نے کیا کیا؟ قومیں الزامات سے نہیں ٹیم ورک سے بنتی ہیں۔

وہاڑی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سر سے پاؤں تک کرپشن ہے، زرداری صاحب آپ نے قوم کے جو پیسے باہر رکھے ہیں وہ واپس لے آئیں تو شاید قوم آپ کو معاف کر دے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات لگانا خان صاحب کی عادت ہے، عملی طور پر صرف پنجاب میں کام ہوا اور کہیں نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گیارہ نکات پیش کرنے والے بتا تو دیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں کیا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شخص تو 5 سال دھرنے ہی دیتا رہا، تخریبی سیاست میں مصروف رہا، اسے فرصت ہی نہیں تھی کہ دکھی انسانیت کے سر پر ہاتھ رکھتا ۔

شہباز شریف کا کہا کہ زرداری صاحب باہر رکھے 6 ارب خود ہی واپس لے آئيں، پنجاب کو تو ضرورت نہیں، اگر وہ سندھ میں ایسے موبائل اسپتال بنادیں تو شاید خدا انہیں معاف کر دے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »