Daily Taqat

پائلٹس اور کیبن کریو کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد :  پائلٹس اور کیبن کریو کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے والے 19 تعلیمی بورڈ ز اور جامعات کے سربراہان طلب کرلیے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا اساتذہ کا بے پناہ احترام کرتے ہیں لیکن اگر وہ عدالتی حکم پر عمل نہ کریں تو معاف نہیں کریں گے 2 تین کو جیل بھجوایا تو سب سیدھے ہوجائیں گے۔ عدالتوں سے حکم امتناع لینے والے عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں ، چیف جسٹس نے کہا تمام مقدمات سپریم کورٹ میں براہ راست سنیں گے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »