Daily Taqat

فیصل آباد: اُدھار پیسے واپس مانگنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر ڈالا

فیصل آباد میں اپنی دوست کو ادھار دیئے گئے 10 ہزار روپے کی واپسی کا تقاضا کرنے پر بیٹے نے باپ کو ہی مار ڈالا۔ پولیس کےمطابق جڑانوالہ کے اکرم کو 24 مارچ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

جو پانچ روزبعد اسپتال میں دم توڑگیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کے بیٹے تنویر نے ہی اسے قتل کیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی دوست کو 10 ہزار روپے دیے تھے۔ جس کا علم ہونے پر اس کے والد نے لڑکی کے گھر جا کر رقم کی واپسی کا تقاضا کردیا۔ اسی بنا پر اس نے فائرنگ کر کے باپ کو زخمی کردیا تھا، جو بعد میں دم توڑ گیا۔ ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والے اس قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس ملزم تک پہنچ گئی، ملزم بیٹے نے اقرار جرم کرلیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »