فیصل آباد: نوجوان ٹرین کی زد میں آکرجان گوا بیٹھا

فیصل آباد: ہینڈز فری نوجوان کے لیے موت کا پھندہ بن گئی۔ موبائل میں مگن نوجوان ٹرین کی زد میں آکرجان بحق ۔

فیصل آباد میں بھائی والا پھاٹک کے قریب شاہد نامی نوجوان کانوں پر ہینڈزفری لگائے پٹری پر چل رہا تھا کہ اچانک ٹرین آن پہنچی۔

کانوں میں ہینڈز فری لگے ہونے کے باعث نوجوان ٹرین کی وسل نہ سن سکا۔ پاس کھڑے افراد نے بھی آوازیں دی مگر نوجوان اپنی ہی دھن میں مگن رہا۔

تیس سالہ شاہد کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔ پولیس نے لاش ابتدائی کارروائی کے بعد ورثہء کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق

نوجوان فون پر کسی سے بات کر رہا تھا، پیچھے سے ٹرین آئی جس سے ٹکرا کر اس کی ڈیتھ ہوگئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.