فیصل آباد: 3 بچے بس کے نیچے آگئے، مشتعل بچوں نے بس کو آگ لگادی

فیصل آباد: نجی کمپنی کی بس نے 3 طلباکو کچل دیا جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مشتعل طلبا نے بس کو آگ لگا دی۔ نجی کمپنی کی بس گوجرانوالہ سے کھڑیانوالہ جا رہی تھی کہ راستے میں 3 بہن بھائی طلبا نے بس کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے بس بچوں پر چڑھا دی جس سے تینوں بچے شدید زخمی ہو گئے اور ان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سعد محمود ،قاسم محمود اور سمعیہ شامل ہیں، واقعہ کے بعدڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،مشتعل طلبا نے توڑ پھوڑ کے بعد بس کو آگ لگا دی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کر دیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.