اہم خبرِیں
افغان صدر کا وزیراعظم کو فون، امریکا طالبان معاہدے پر گفتگو آکسیجن سلنڈر اور اسٹوریج ٹینک کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم پی آئی اے نے 63 ملازمین کوبرطرف کردیا رام اوردام تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان

فیصل واوڈا نے کے الیکٹرک سے متعلق بلاول بھٹو کی رپورٹ کو کرپشن کی داستان قرار دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کے الیکٹر سے متعلق بلاول بھٹو کی رپورٹ کو کرپشن کی داستان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل ٹیم نے جو بتایا، انہوں نے مان لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی چارج شیٹ ہم پر تھونپ دی گئی۔ خود ایم ڈی لگانے والے بھی ہم سے ہی پوچھ رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے ایف آئی اے کی رپورٹ دکھائی وہ پیپلز پارٹی کے خلاف چارج شیٹ ہے لیکن اسے ہم پر تھونپنے کی کوشش کی گئی۔ ایم ڈی آپ نے لگایا تو گلہ ہم سے کیوں کر رہے ہیں؟ کہا گیا ابراج گروپ کا مالک عمران خان کا دوست ہے۔ اگر دوست ہمارا تھا تو نواز آپ کیوں رہے تھے؟ بیس سال کا ملبہ ہماری حکومت پر گرا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے ساتھ ٹی وی مناظروں کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ تین ہمارے اور تین آپ کے اکانومسٹ قوم کوحقائق بتائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بھی اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بھاشا ڈیم پر کام شروع کیا۔ ان کے ‘ارسطو’ کہتے رہے کہ ہم نے پراجیکٹ کا سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے وقار کو ہم نے بحال کیا۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا کی تیز ترین مارکیٹ بن چکی ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق تین اعشاریہ دو ارب ڈالر ذخائر میں اضافہ ہوا۔ سابق حکومت کا پانچ ہزار ارب کا قرضہ ہماری حکومت نے واپس کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.