نوازشریف نے آئندہ الیکشن میں شکست اور2013کے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرلیا,فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے ترجما ن فواد چودھری نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ٹوئیٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فالو کرتی ہیں جبکہ میاں صاحب کے غصے سے لگتا ہے کہ سعودی عرب میں ان کی بات نہیں بنی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھاکہ نوازشریف نے پہلے ہی شکست کاشورمچاناشروع کردیاہے اور وہ میچ سے پہلے ہی راہ فرارکی تیاری کررہے ہیں۔یہی نہیں ملک کے اداروں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے آئندہ الیکشن میں شکست اور2013کے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرلیاہے ۔ نوازشریف کے پاس 300 ارب کاحساب دینے کے لئے کچھ نہیں ایف زیڈ ای نے ہل میٹل کوپیسے کیسے ٹرانسفرکیے؟ ایف زیڈ ای کمپنی سے  ملین ڈالرکیسے منتقل ہوئے؟میاں صاحب ہمت کرکے بتاہی دیں کہ کون سازش کررہاہے؟


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.