Daily Taqat

خرم دستگیر خان کو وزرات خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

وزیر دفاع خرم دستگیر خان کو خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد وزرات خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل قرار دیا تھا۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ آصف قومی اسمبلی کے رکن بھی نہیں رہے اور قومی اسمبلی کی نشست 110 بھی خالی قرار دی گئی۔

خواجہ آصف کی نااہلی کے 15 روز بعد وزرات خارجہ کا قلمدان خرم دستگیر کو سونپ دیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »