Daily Taqat

کراچی سے بینکاک جانے والی فلائیٹ میں ایک مسافر سے اسلحہ برآمد

کراچی سے بینکاک جانے والی غیر ملکی پروازمیں مسافرکے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر سے اسلحہ برآمد ہوا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 342 رات 11 بجے بینکاک کے لئے روانہ ہونی تھی۔ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی جانب سے بورڈنگ کے دوران کراچی کے رہائشی مسافر کے سامان میں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کا عمل سخت تیز کردیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »