گرین ٹاﺅن سے ماں اور بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن میں موجود ایک گھر سے 3لاشیں ملی ہیں ،تینوں لاشیں ماں اور اسے کے2بچوں کی ہیں ، لاشوں پر تشدد کے نشانات ملے ہیں ، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گرین ٹاﺅن پولیس کے مطابق انہیں ایک گھر میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ، اس اطلاع کے بعد پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مرنے والوں میںد وبچے اور ان کی ماں شامل ہیں ، جن کی شناخت عائشہ اور اس کے دو بچوں 2سالہ آیان اور 8ماہ کی نور کے نام سے ہوئی ہے ۔ مرنے والی خاتون اور بچیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، تاہم اس حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.