سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کاروائی، کالعدم تنظیم کادہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

لاہور:سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹ برآمد کر لی۔ گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں چھاپہ مارکارروائی کے دوا ن کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک دہشتگرد کو دھر لیا ، جس کے قبضے سے خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے اور اس کا نام ’’ عمیر ہے۔ گرفتار دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر میں حساس مقام پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.